Posts

Showing posts from April, 2017

جب ایوب خان نے فاطمہ جناح کو امریکہ اور انڈیا کی ایجنٹ قرار دیا؟

Image
ترتیب و ترجمہ : کنور اسلم شہزاد 12اپریل12 بروز بدھ 2017  جب ایوب خان نے فاطمہ جناح کو امریکہ اور انڈیا کی ایجنٹ قرار دیا؟ یہ کہانی 1964 کے کرسمس ڈے پر ٹائم میگزین میں چھپی تھی۔ اس کہانی سے امریکہ انڈیا اتحادکی تاریخ اور پختگی کا پتا چلتا ہے۔ ایوب خان نے فاطمہ جناح کو بھارتی اور امریکی ایجنٹ قرار دے دیا تھا۔ سکیورٹی اسٹیبلیشمنٹ کا یہ آزمودہ حربہ ہے۔ڈکٹیٹر نے فاطمہ جناح کے بارے میں اس موقع پر کہا: لوگ انہیں مادر ملت کہتے ہیں اس لیے انہیں مادر ملت ہی بن کے دکھانا چاہیے۔ ایوب خان کو پریشان کرنے والی بات یہ تھی کہ فاطمہ جناح پینٹ میں بہت دلکش دکھائی دیتی تھیں۔ فاطمہ جناح جتنا زیادہ صدر ایوب پر تنقید کرتیں عوام انتا ہی انہیں سپورٹ کرتے۔آخری ہفتے تک جب صدارتی الیکشن صرف چند دن کی دوری پر تھے ، ان کی اپوزیشن اس قد ر عروج پر پہنچ گئی کہ انہیں اس قدر مخالفت کا سامنا پچھلے چھ سال ملا کر بھی نہیں کرنا پڑا۔فوجی چھڑی کے مقابلہ میں ۷۱ سالہ سفید بالوں والی فاطمہ جناح پانچ مختلف سیاسی جماعتوں کی متفقہ امیدوار تھیں کیوں کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن تھیں جن کی بدولت پاکستان ک

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"

Image
23 مارچ 1940 سے23مارچ 2017 یعنی77سال پہلے ہم نے ایک قراداد پیش کی قرارداد  لاہور سےلیکرپاکستان بنےتک قائد اعظم کےملک بنانے سےلیکر قائد ملت کی شہادت تک اور فاطمہ جناح کے الیکشن ہارنے سے لیکر ان کو را کا ایجنٹ کا خطاب دینے والے جنرل ایوب تک1947سے لیکر1971 ملک ٹوٹنے تک غداری کے  سرٹیفیکیٹ دینےسےلیکرآج تک یہ سرٹیفیکیٹ جب چاہتے ہیں بٹنےشروع ہو جاتے ہیں تاریخ میں غداروں کا قائد میرجعفرہے جسکی وجہ سے ٹیپو سلطان شہید ہوا اور شکست ہوئی اوراس غدار نےغیر ملکیوں کیلے راستہ کھل گیا یہ لوگ وہ ہیں جنکو آج تک لعنت ہی پڑتی ہے اوراک عمل یہ گروہ اور کرتا ہے اور پاکستان اس میں سر فہرست ہے دوسرا گروہ وطن،اداروں کے سامنے محب وطن عناصر کو غدار بنا کر پیش کرتا ہے اور ایسے ایسے لوگوں کو غدارہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے کہ آنکھیں یقین نہیں کرتیں جیسے فاظمہ جناح کو ایوب خان نے انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ان کو خطاب نہیں کرنے دیا گیا اور انکے انتقال پر منہ نہیں دیکھنے دیا گیا یعنی محمد علی جناح نے قرارداد پیش کر کے کیاغلط کیا تھا ملک دیا پہچان دی اورانکی بہن کو اک آمر نےہروا دیا ۔ محب وطن کا پاس بس ایک ہی

آپ کون پلیز بتا دیں" قسط اول

Image
                            ارے ارے آپ کون یہ میرا گھر ہے۔میرے گھر میں کیوں گھسے آ رہے ہو؟ تمھاری یہ ہمت ہم سے سوال کرتے  ہو؟ ہم کہیں بھی پوچھ کے نہیں گھستے آپ ہیں کون پلیز بتا دیں؟ دیکھ کر بھی نہیں پہچاناہاہاہاہاہاہاہاہا نہیں میں نے نہیں پہچانا کون ہیں بتائیں؟ خود پہچانو ہم نہیں بتائیں گے؟  ایسے کیسے پہچانوں نقاب پہنے ہوئے ہیں آپنے ہاہاہاہاہاہا چلو Tips دے دیتے ہیں؟ پاکستان بنانے سے پہلے سے ہیں ہم "قائداعظم" جیسے لیڈر کی جو اصول پسند تھا، نہ بکنے نہ بکنے والا تھا اور دوسری محب وطن کو "مادر ملت" یعنی فاطمہ جناح اور تیسرا "قائد ملت" اک نواب خان لیاقت علی خان اور  ایسے ہے مٹھی بھر لوگوں کو جمع کر رہے تھے، ہم دیکھ رہے تھے بہت چالاک بن رہے تھے نا؟ ہاہاہاہاہاہاہا تمھرا قائد قائد اعظم محمد علی جناح بہت عقل مند سمجھتا تھا اپنے آپکو کہ وہ اک ملک بنا لے گا جہاں سب کو اپنے مسلک کی آزادی ہوگی، مندر۔مسجد،گردوارے،گرجا میں جانے کی آزادی ہوگی اور مذہب سے ریاست  کا کوئی تعلق نہ ہوگا یہ سب ہو جاتا تو ہم کیا کرتے بھٹے بھونتے کیا اتنا بے بیوقوف س