"قسط سوئم" "تاریخ حق پرستی تاریخ کے آئینے میں"

                                    



                           "تاریخ حق پرستی تاریخ کے آئینے میں"                    

                                          "انیسوں سیتالیس سے دس جون انیسوں اٹھتر تک"                                     

                                                  تحریر: کنور اسلم شہزاد"قسط سوئم"                     

ہم حق پرست ہیںاور ہماری تاریخ بھی تاریخ حق پرستی ہے۔تاریخ کا پہیہ ہمیشہ الٹا گھمایہ،کیسے بتاتے ہیں؟
دنیا کی تاریخ میں کہیں ایسا نہ ہوا ہے نہ آئندہ کبی ہو سکتا ہے تحریک پاکستان کی ابتداء اقلیتی صوبوں سے 
ہوئی ۔ہم سے کہتے ہو ہم کون ہیں،ہم وہ ہیں جوسوچ لیں کر گزرتے ہیں،جان،مال سب قربان کر دیتے ہیں۔ہم خود اپنی کنوئیں کھودتے ہیں تاکہ بہنوں کی عزتیں محفوظ رہیں اور بہنیں جانتی تھی یہ کنوئیں کس کے لئے کھودے جا رہے ہیں ان میں ہمیں جب کودنا ہے جب بات عزت پہ آجائے ہمیںحب الوطنی کا درس دیتے ہو۔ہمیں بتاتے ہو قربانی کیاہوتی ہے،ملک کیسے بنتے ہیں۔خون کیسے بہتا ہے۔بس کرو بس بہت ہو گئی سب کہاں سو  رہے تھے جب پاکستان بن رہا تھا تم نے سوتے سے اٹھ کر جھنڈا لہراتے دیکھا ،پکی پکائی مل گئی تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا تمھیں کیا معلوم قربانی کیا ہوتی ہے آؤ تاریخ۔دلائل سے بتائیں گے،ثابت کرینگے،آؤ دیکھو؟
14 اگست 1947 کو پاکستان بن گیا جی ہاں اللہ کا احسان ہے سب کو سندھی،پنجابی،پختون،بلوچی کو"پاکستان"
اور پاکستانی کی پہچان ہم نے دی ہے، تم پنجابی،سندھی،پٹھان،بلوچی تھے مگر صرف ہم تھے جس نے ملک کسی
لسانی پہچان پر نہیں بنایا، ہم صرف پاکستانی تھے یہ اعزاز ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا،کوئی بھی نہیں؟
ہم نے کبھی نہیں کہا ہم "مہاجر" ہیں۔ ہم نے سب کو پہچان دی اور آج تم سب مل کے کہ رہے ہو تم کون ہو؟
ہم پاکستانی تھے ہیں اور رہیں گے تاریخ ہے ہماری،کاغذ میں کانٹے لگا کر ہم نے کام کیا،قلم،دولت،عزت،شہرت
چھوڑی ہم نے،گھر چھوڑے،آباؤ اجداد کی قبریں چھوڑیں اور ملک اور پہچان دی سب کو تو پہچانتے بھی نہیں؟
پاکستان بنا دیا تو 1954 میں کہا جو لوگ اب ہندوستان میں ہیں آج سے اپنے آپ کو ہندوستان کا شہری سمجھیں،واہ کیا صلہ دیا،ملک تو ہندوستان میں رہنے والے سب مسلمانوں کے لئے بنایا گیا تھا تم نے ہم پر ہی دروازے بند کر دیے ارے ابھی تو پاکستان بنا ہی تھا پہلے" مہاجر" وزیر اّعظم کو لیاقت باغ میں شہید کر دیا اور جس کے قتل کروایا تھا اس کو بھی مروا دیا پردہ چاک نہ ہو جائے۔ثبوت آو دیکھو شہید کا جسم گرتا ہے،زبان پر دعا "اے اللہ پاکستان کی حفاظت کرنا" پاکستان بچا ہوا ہے مہاجر کی دعا سے اور پھر پہلے "مہاجر شہید" خان لیاقت علی خان کا لباس اتارا گیا تو بنیان پھٹا ہوا تھا اور قرآن پاک جیب سے نکلا۔کون تھا یہ جاگیردار تھا،زمینیں تھی جائداد تھیں،اگریز کے سر کا خطاب نہیں لیا تھا،سب چھوڑ کے پاکستان آیا اور صلہ شہادت۔
پاکستان پر پھر وقت آیا تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں تھے قائد اعظم مایوس ہو چکے تھے تو مہاجر نے ہی
Blind Cheque دیا تھا ثابت کرو غلط تھا ثابت کرؤ کسی پنجابی،پختون۔بلوچی،سندھی کی پیسے دیے تھے،قائداعظم نے جس دن یہ کہ دیا جو تاریخ کے اوراق پر محفوظ ہے" مجھے نہیں معلوم تھامیری جیب میں جو سکے ہیں وہ کھوٹے ہیں" یہ ہے وہ تاریخی حقیقت جو بانی پاکستان قائداعظم نے اپنی زبان سے بتائی۔
مراعات یافتہ لوگو سن لو بتاؤ کس مہاجر کو انگریز سے سر کا خطاب ملا،ہم نہ توسرحدی گاندھی ہیں،نہ سر شاہ نواز بھٹو ہم نے جائیدادئیں،مکان چھوڑے ہیں،ماؤں کے بیٹے،بیٹیوں کا باپ قربان کئے ہیں کرتے رہیں گے۔
1۔پہلا قتل مہاجر وزیر اعظم کا 2۔ دوسرا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو "را"کا ایجنٹ"ایوب خان کے کہا۔
3۔ مادر ملت کو ووٹ دینے پر لالوکھیت کی مہاجر آبادی پر حملہ"ایوب خان" کے بیٹے"گوہر ایوب" نے کروایا اور محب الوطنی کی سزا"لاشیں"ہر طرف لاشیں وطن بنانے والوں کی بر گور و کفن لاشیں،ہر طرف انعام پاکستان؟
4۔مادر وطن کو ریڈیو پاکستان سے خطاب کی اجازت نہیں ملی اور ملی تو ریڈیو پاکستان نے نشر نہ ہو سکی؟
5۔مادر وطن کو قتل کر دیاگیا،میت کادیدار نہیں کرنے دیا گیا ان کے جسم سے خون رس رہا تھاا ور تدفین کر دی
6۔عدالت عالیہ کو درخواست موصول ہوئی کورٹ نے مقدمہ چلانے کا حکم دیا جو 8 اگست تھا نہ چل سکا؟
7۔ ڈاکٹرعبد القادر جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اسکو بے عزت کیا گیا اور اس نے کہا کیونکہ میں فرزند زمین نہیں اسلئے میرے ساتھ یہ سلوک کیا اگر میں فرزند زمین ہوتا ایسا نہ ہوتا یہ صلہ دیا تم نے کیوں؟
8۔کوٹہ سسٹم۔دارالخلافہ کی اسلام آباد منتقلی،ملک کا دولخت ہو جانااس میں بتاؤ کون مہاجر ہے؟
9۔پاکستان کے لئے جان دینے والوں کا آج تک کیمپوں میں پڑا رہنا،بشری زیدی کیس،سندھی مہاجر فساد۔مہاجروں کا بے گھر ہونا،لاشوں کا گرنا،یتیم،بیوہ کی چیخیں آخر رنگ لائیں گی اللہ مظوموں کے ساتھ ہے۔
10۔جنگ میں رئیس آمروہوی کا اخبار جنگ کے صفحے پر"اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے" کا چھپنا؟
پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی فہرست بہت طویل ہے، بہت کچھ ہے کہنے کو ،لکھنے کو بات بہت طویل ہو جائیگی اور بتاؤ جواب دو، مہاجروں کو مٹروا۔تلیر،بھاری،بھیا کس کے کہا،کیوں کہا؟
ایم۔کیو۔ایم دہشت گرد ہے،قاتل ہے،بھتہ خور ہے،ٹارگٹ کلر ہے،را کے ایجنٹ ہیں،ہندوستانی ہیں کس نے کہا؟
جواب دو 9جون 1978 تک تو .A.P,M.S.O نہیں تھی ہاں سندھی،پنجابی،بلوچی۔پنجابی اسٹوڈینس آرگنائیزیشن تھیں پھر یہ جب تک کیوں ہوا ،کس نے کیا۔قدر کرنے کے بجائے،سے پر بٹھانے کے بجائے،اعزازات کے بجائے ذلت،رسوائی ملتی رہے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگتے رہے۔پاکستان پر کوئی بھی برا وقت آیا ان مہاجروں نے 1965 کی جنگ میں سب سے زیادہ چندہ دیا،سیلاب میں کراچی۔حیدرآباد۔میرپور خاص اور جہاں جہاں مہاجر بستے ہیں انہوں نے ہر مشکل وقت میں جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ثابت قدم رہے ساتھ دیا۔
10جون1978 تک تو الطاف حسین۔اے۔پی،ایم۔ایس۔او نہیں تھی پر یہ قتل عام۔ملک کا ٹوٹنا کس کے کھاتہ میں جائے گا، کون تھا زمہ دار،جب تو سیکٹر۔یونٹ۔90 نہیں تھا پھر ایسا کیوں ہوا جواب چاہیے اس سوال کا؟
پاکستان کے حکمرانوں،اداروں،بیوروکریٹ،پاکسان کی عدلیہ اور پاکستان کے تمام اداروے مجھے جواب دیئں؟
پاکستان کے شہری کی حیثیت سے سوال کا جواب چائیے ورنہ اللہ کی عدالت میں تو میرا مقدمہ ہے ۔






Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"