"کیا پھرنئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے"

                              "کیا پھرنئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے"


تاریخ اور شخصیت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ہر جماعت کا اک رہنماء ہوتا ہے اک نظریہ ہوتا ہے۔ بات جب جماعت کی ہوتی ہے تو اسکے بانی اور اسکی فکر کی بات ہوتی ہے کوئی مانے یا نہ مانے حقیقت حقیقت ہوتی ہے
کیا ایم کیو ایم پھر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے نئی اور منفرد مہاجر فکر۔ نظریہ اور مہاجر قوم 127 ‌PS میں کل بروز جمعرات 8 ستمبر 2016 کل حق پرست عوام حق پرستی کا علم لیکر میدان میں نکلیں گے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
کچھ خدشات کا اظہار بھی فاروق ستار بھائی نے آج آواز میں شہزاد اقبال کے پروگرام میں بھی کیا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے PPP کےا بھی یہاں پر اک بڑی مقدار میں ووٹ ہے اور حلقے بندیاں بھی اس طرح کی کی گئی ہیں کہ ایم-کیو-ایم کے ووٹ کو تقسیم کیا گا سکے مگر میں نے PPP۔PTI اور ایم کیو ایم کی ملیر میں پریس کانفرس بھی دیکھی اور خود جا کر اسلئے دیکھیں تاکہ اصل حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں اور دیکھتی آنکھوں نے یہ منظر بھی دیکھا وہی انتظار، رکاوٹوں کے باوجود عوام کی پریس کانفرنس جلسے میں بدل گئی ریلی ریلے میں بدل گئی اور ابھی بھی ملیر کے عوام کا ناقابل یقین اعتماد اور اپنے ووٹ کا جا کر پوچھنا اور ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے خود ووٹ کا معلوم کرنا لگ رہا ہے تاریخ بھر دہرائی جا رہی ہے ۔ دیکھیں کل کیا ہوتا ہے لگ رہا ہےکل کے ضمنی انتخاب میں ایم- کیو-ایم کا نئے ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے اور کل ووٹر ٹرن آوٹ بھی بہت زیادہ ہوگا ۔ 
سنا ہے کل کبھی نہیں آتی اسی لئے عوام نے آج ہی حق پرستی کی شمع روشن کر دی ہے۔ نتیجہ کل سامنے ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"