"پاکستان کی حفاظت تمھاری ذمہ دارری ہے"


         "پاکستان کی حفاظت تمھاری ذمہ دارری ہے"


ُپاکستان کی حفاظت کی ذمہ دارری تمھاری ہے تو جواب بھی دینا تمھاری ذمہ داری ہے ؟


1947 میں مملکت پاکستان نے ملک کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کی؟ ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیلاب،زلزلہ،سرحدوں پر دشمن سے نمٹنا اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنا ملک میں دشمن ممالک یا ملک میں رہنے والے افراد اگر دشمن ممالک سے ملے ہوئے ہیں یا ان کے پے رول پر کام کر رہے ہیں تو ان کو بے نقاب کرنا یا اگر ملک کے سلامتی کے ادارواں میں اگر کچھ افراد دشمن ممالک سے رابطہ میں ہیں تو ان کو بے نقاب کر کے عدالت میں پیش کرنا اور اگر عدالت میں ثابت ہو جائے تو ان کو سزا دینا اور اسپر عمل درآمد کرنا اور کروانا عدالت عالیہ کی ذمہ داری ہے اور آج بحیثیت پاکستانی شہری میرا سوال اور ان کا جواب دینا بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے مگر اگر ملک کے اداروں کے کچھ افراد شامل ہیں توان کو کون بے نقاب کرے گا ادارے اور ان میں کام کرنے والے افراد عوام کے خادم ہوتے ہیں نہ کہ خدا ؟

پاکستانی فوج پاکستانیوں کی مگرحالات و واقعات اس کی نفی کرتے نظر آتے ہیں آئیے دیکھیں ابتدا کیسے ہوئی؟

1۔ پاکستانی فوج کے پہلے جنرل ایوب خان نے یعنی اک فرد نے مگر ذہن میں رہے یہ اک فرد "فیلڈ مارشل" بھی تھا اور اس نے اسکندر مرزا کا تختہ الٹ دیا اور خود ملک کی باگ دوڑ سنبھال لی اور مادر وطن"فاطمہ جناح" کو بھارت کا ایجنٹ قرار دیا اور ان کو ہروا کر خود جیت گیا اور اسی جنرل کے بیٹے گوہر ایوب نے "مہاجر پاکستانیوں" پر گولیاں چلوائیں مگرنہ تو اس فرد واحد یا اسکے بیٹے کو کسی عدالت نے سزا دی؟

2۔ جنرل ایوب نے جاتے جاتے اپنے ہی ساتھی جنرل یحیحی خان کو اقتدار دیا اور پھردوسرے فوجی جنرل نے پاکستانیوں کے مسائل سننے اور حل کرنے کے بجائے ملک کو بچانے کے بجائے پاکستان کو ہی دو لخت کر دیا۔
یہ کام بھی پاکستان کے ایک فرد جنرل یحیحی خان کے کیا اور ان سب نے حلف لیا تھا کہ یہ پاکستان کے وفادار رہیں گے اور ملک کی جانب اگر کسی نے ٹیرھی نگاہوں سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال دی جائیں گی مگر اس اک فرد نےپاکستان کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ لگایا اور تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان کے فوج کے جوانوں کو انڈین آرمی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا اور جنرل نیازی کی سربراہی میں یہ سب ہوا ؟

3۔ جنرل ضیاء الحق نےامریکہ کی جنگ میں کود کر پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں اسلحہ کی منڈی با دیا اور طالبان کو ٹرینڈ کیا اورملائیت کو فروغ دیا اور دہشت گردوں کو فروغ دیا اور پھر جنرل ریٹائرڈ حمید گل اس کے سربراہ تھے جو دہشت گردوں کوتربیت دیتے تھے دوسروں کی جنگ میں کود کر وطن دشمنی کا ثبوت دیا؟

4۔آئی-ایس ۔آئی نےقومی اتحاد تشکیل دیا اور اس کا اعتراف فوج کے ان چند لوگوں نے خود کیا بلکہ جنرل حمید گل تو خود کہتے تھے ہاں ہم نے بنائی چلاؤ مقدمہ مگر کوئی ان کا بال بھی بیکا نہ کر سکا کیوں ؟

5۔ فوج نے ذولفقارعلی بھٹو کو پھانی پر چڑھا دیا گیا کیا ملک کے کسیاور صوبہ کے وزیراعظم کو یہ سزا ملی؟

6۔ جی۔ایچ۔کیو۔مہران بیس۔پی۔ایس۔آرمی پبلک اسکول توعوامی ادارے نہیں پاکستان کی نمبر ون ایجنسی کیا کر رہی تھی کیوں خبر نہ ہوئی اندر کیسے گھسے،خبر کیسے نہ ہوئی کیا کر رہے تھے یہ تو پتہ ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے،کہاں جا رہا ہے،کیوں جا رہا ہے،کیا کھا رہا ہے،کب کھا رہا ہے،کون آیا،کون گیا سب پتہ ہوتا ہے مگر یہ پتہ نہیں ہوتا اندر کا دشمن کون ہے،کہاں ہے یہ ضرور پتہ ہوتا ہے دہشت گردوں کو کیسے استعمال کرنا ہے؟

7۔ بلوچستان میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں 3 دہست گرد کیسے داخل ہو گئے،دیوار کیوں کچی تھی اور 3 دہشت گرد میں سے اک مارا گیا اور 2 کو قابو کیوں نہ کیا جا سکا اور 2 نے پاکستان کے 66 جوانوں کو شہید کر دیا اس کا حساب کون دے کا اور یہ نوجوان تو پاسنگ آؤٹ پریڈ کر کے جا چکے تھے کس نے ان کو واپس بلایا اور کیوں اور کس غداد پاکستان نے دہشت گردوں کو یہ معلومات فراہم کیں اور اند کے افراد کیوں نہ پکڑے گئے؟

8۔ پنڈی۔اسلام آباد میں ڈی۔آئی۔جی نے حکم جاری کیا کہ کوئی پولیس اہلکار ہتھیار لیکر جلوس میں نہیں جائیں گے اوراگرکوئی پولیس اہلکارایسا کرے گا تواس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی نہ وہاں گولیاں چلیں۔خواتین کی وہ تذلیل نہیں کی گئی جو کراچی میں کی جاتی ہے،کراچی میں پروفیسر حسن ظفر پو پکڑنے پولیس کیوں نہیں آئی،رینجرز کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر بچی کے بال کس آئین اور قانون کے تحت کھینچے کیا پنجاب میں قانون الگ ہے اور کراچی کے لیئے الگ،کیا کراچی پاکستان میں شامل نہیں،ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ،کنور خالد یونس جو فالگ کے مریض ہیں ان کو اور امجد اللہ کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور یہ بھی نہیں معلوم ان کو کہاں رکھا ہوا ہے،شہداء کی یادگار پر رینجرز کا کیا کام اگر کراچی میں یہ ادارے یہ کام کرتے ہیں تو پنجاب میں اسوقت جو صورتحال ہے وہاں رینجرز کیوں گرفتار کر کے نہیں لے جاتی ؟

میں پاکستانی شہری مجھے کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہےسوال کرنا میرا حق ہے ؟










Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"