"خاموش سپاہی"

                                                


   "خاموش سپاہی"

پاکستان کے لوگ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور سچ اور جھوٹ کا اندازہ لگا رہے ہیں میں نے تو ٹی -وی نہیں دیکھا مگر یہ ضرور سوچا کہ کل اس خبر پر پبلک کا رد عمل دیکھنا ہے بولنا کچھ نہیں ہے مگر کہاں دیکھوں، بس،ہوٹل،پٹھان کا ہوٹل آغاز کرنے کے لئے بس میں بیٹھا اور چل دیا دیکھیں لوگ کیا کہتے ہیں۔

کنڈیکٹر نے ٹکٹ مانگا تو اک بزرگ بولے ارے یار پیسے تو ٹینک میں گر گئے میں دیکھنے گیا تھا جہاں سے کل اسلحہ نکلا ہےاب کیا کروں، بس قہقہوں سے گونج اٹھی، کیا جواب دیا ہے بڑے میاں اک لڑکے کی آواز آئی ۔

ارے بھائی خیال کرو کسی نےسن لیا تو سب اندرہوجائیں گے، ارے بیٹا کب تک ایسے ڈرتے رہو گےاک خاتون بولیں، بیٹا اک بات بتاؤ اگر تمھارے گھر میں 2x4کا ٹینک ہو اس میں اتنا اسلحہ آ جائے گا نہیں اماں تو اس ٹینک میں سے تو راکٹ لانچر،طیارہ شکن توپیں اورG3 رائیفل اور نہ جانے کیا کیا نکل آیا ہے ارےاس ٹینک میں ٹینک

بکتر بند گاڑیاں بھی تھیں چھوٹا تھا نہ اس لئے اندر ہی چھوڑ دیں نکل نہیں رہیں تھی اس پانی کے ٹینک سے ؟

بس میں بیٹھیں خواتین اور مرد سب قہقہے لگانے لگے میں چپ بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا ۔

ویسےحد ہو گئی ہے اسلحہ بھی عزیزآباد سے ہی نکالنا تھا اور اگر تھا تو اتنے بڑے اسلحہ کے ذخیرہ رکھنے کا باوجود پاگل ہی ہیں گو رکھا ہوا تھا اتنا ہو گیا اور اسلحہ چلایا نہیں کیا نمائش میں رکھنے کے لیے رکھا تھا۔

بس سے اترا اور یک ہوٹل کا رخ کیا لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کچھ لوگ بھی نظر آئےجو لوگوں پر نظر رکھے ہوئے تھے وہ بھی موجود تھے وہی عزیزآباد ابے یہ ایم۔کیو-ایم والے اتنے پاگل کب سے ہو گئے ہیں اتنا اسلحہ رکھا ہوا تھا اور ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا تھا سالے بدمعاش بنتے ہیں چلایا بھی نہیں ۔ابے گھاس کھا گیا ہے کیا یہ سب ڈرامہ ہے اگر انہیں کرنا ہوتا تو کون روک سکتا تھا کون آگے آتا جان کس کو پیاری نہیں ہوتی۔

ہاد نہیں تیرے تایا جو ملیر میں رھتے تھے اور دمہ کا مریض تھے یاد ہے ان کواور سب مردوں کو ماڈل کالونی میں اعلان کر کے آر۔چی۔ڈی گراونڈ میں بٹھایا تھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی اور پوری رات سب مرد میدان میں بیٹھے تھے اورعورتیں گھروں پہ تھیں ہاں ہاں یاد آگیااور جرم کیا تھا مہاجر ہونا ۔ کیا مطلب تیرا؟

مہاجروں کو الطاف بھائی سے بد دل کرنا مگر ہم بھی ہار نہیں ماننے گے ابے لے جائیں گے چپ ہو جا ؟ لے جائیں گھر تیرا باپ چلائے گا اور یہ 6 بہنیں جو ہیں ان کی شادی کون کرے گا میرے برابر والا شخص اٹھنے لگا تو دوسرے والے نے بیٹھا دیا بیٹھ جاؤ ، کس کس کو اٹھاؤ گے سب یہی کہ رہے ہیں  اور میڈیا آ گیا تو کیا ہوگا؟

سرکیارپورٹ دینگے یہی جو عوام سوچ رہے ہیں سر مگر ہماری رپورٹ کو مانے گا کون ؟ کیا مطلب ہم تو اپنے ضمیر کے مطابق رپورٹ دے دینگے مانیں یا نہ مانیں ہمارے بھی بچے ہیں ان پر ظلم ہوگا تو وہ بھی یہی کہیں گے اور یہ تو چند لوگ ہیں میں پنجابی ہوں مانتا ہوں مگر اس مہاجر قوم کو جانتا ہوں ان کو دبایا نہیں جا سکتا ان کو جتنا دباؤ یہ اتنا ہی مقابلہ کریں گے حالات کا اور ابھی تو یہ نظر آ رہے ہیں تمھیں وہ نظر ہی نہیں آ رہے جو حالات کی وجہ سے خاموش بیٹھے حالات کو غور سے دیکھ رہے ہیں اور وہ عوام ہیں ان کے خاموش سپایی،سرکیا مطلب آپکا یہ لڑئیں گے ہم سےارے نہیں یہ پڑھے لکھے لوگ ہیں دوسرے طریقہ سے لڑتے ہیں۔

سر سمجھا نہیں یہ قلم سے لڑتے ہیں دیکھ نہیں رہے دنیا میں ہر جگہ مظاہرے سر اسکا حل نہیں ہے کیا، کیوں نہیں مگر کوئی چاہتا ہی نہیں ہے سر آپ رپورٹ بنا کے دیں اور تجاویز دیں آپکی تو ٹور ہے ارے نہیں میری نوکری بھی جائے گی اور غداری کا سرٹیفیکیٹ اور ساتھ پھانسی کی سزا بھی نہیں سر ہاں گھر حل ہے ہی نہیں کیا؟کیوں نہیں ہے ان کو بیٹھائیں مسائل جو جائز ہیں ان کو حل کر دیئں یہی پاکستان بچانے میں آگے ہونگے ۔



 



Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"