"حق و باطل کا معرکہ"

              "حق و باطل کا معرکہ"

سوچا آج تاریخ میں سب سے اچھا لیڈر اوراسکی حکمت عمل کا جائزہ لیا جائے تو صرف اک ہی
 لیڈرنظرآیا جس نے اپنے عمل سے ثابت کیا اور بتایا دلوں پر کیسے راج کیا جاتا ہےاور دلوں 
میں گھر کیسے کیا جاتا ہے جبھی تواللہ نے ان کو رحمت العالمین کا لقب عطا کیا مولوں کے 
بجائے اس ہستی اور اس کے نظریہ کو اپنا نظریہ بنا لیں اور قرآن کو خود سمجھیں مذہبی منافقت
کیسے ختم ہوتی ہے آپ کو خود معلوم ہو جائے گا ورنہ آپ یہی کہیں گے ۔
                   بہت سنی ہیں ہم نے آپکی تقریر مولانا
                  مگر بدلی نہیں آج تکمیری تقدیر مولانا
                 حقیقت کیا ہے یہ تو آپ جانے یا خدا جانے
                سنا ہے آج کل اوبامہ آپ کے ہیں پیر مولانا
حق کے ساتھ باطل نہ ہوتو حق و باطل کی پہچان کیسے ہوگی۔ ہابیل نے قابیل کا قتل نہ کیا ہوتا تو 
دنیا قاتل کے نام سے کیسے واقف ہوتی ۔ شیطان رب کو سجدہ  کر لیتا تو دینا کو کیسے پتہ چلتا
انا کیا ہوتی ہے اور اگر رب شیطان کو کھلی چھوٹ نہ دیتا تو دینا کو باطل گروہ کا کیسے پتہ چلتا ۔
فرعون کے ہاں موسی نہ پلتا تو کیسے پتہ چلتا رب فرعون کے گھر موسی پیدا کر سکتا ہے اور
اگر موسی دلائل کے ذریعہ بات نہ کرتے تو لوگ کیسے قریب آتے عملیت اور حقیقت پسندی کا
کیسا پتہ چلتا ۔ اگرعبداللہ بن ابی  بغل میں بت رکھ کر نماز نہ پڑھتا تو آستین کے سانپ کا ادراک
کیسے ہوتا مسجد ضرار نہ بناتا تواور اللہ وحی کے ذریعے نہ بتاتا تو آپ تو افتتاح کے لئیے تیار
ہو گئے تھے ۔
40 سال عمل کر کے رسول اکرام لوگوں کے ساننے نہ ہوتے توآپ کی دعوت پر کون ایمان لاتا ۔
قریبی لوگوں کو دعوت نہ دیتے تو تحریک کا آغاز کیسے ہوتا،حضرت ابوبکر ایمان نہ لاتے تو
صدیق کا پتہ کیسے چلتا،حضرت عمر جیسے بہادرانسان کے کیلئے دعا نہ کرتے تومسلمان 
کیسے کھے آسمان کے تلے نماز پڑھتے اور یہ صدا کہ جس کو یتیم اور جس کو بیوہ ہونا ہے
وہ سامنے آ جائے آج مسلمان کھے آسمان تلے نماز ادا کریں گے۔ حضرت عثمان ایمان نہ لاتے
تو مسلمان کنوں سے پانی کیسے پیتے ۔حضرت علی ایمان نہ لاتے تونوجوان کیسے ایمان لاتے۔
ایمان لانے والوں کے لیئے اصحاب سفہ تیار نہ کرتے تو تربیت کا عمل کیسے ہوتا ۔
313 کے ساتھ جنگ نہ لڑتے تو کیسے پتہ چلتا ثابت قدم رہنے والے کون ہیں جو حکم مان سکتے
ہیں ۔
احد میں پہاڑ کو نہ چھوڑنے کا حکم نہ دیتے تو کیسے معلوم ہوتا اورحکم نہ ماننے کی صورت
میں 70 صحابہ کی شہادت کے بعد خلطی کا احساس نہ ہوتا تو جنگ دوبارہ کیسے جیتتے ۔
صلح حدیبہ نہ کرتے تو فتح مکہ کیسے کرتے ۔ 
فاتح ہونے کے بعد ہندہ کو معاف نہ کرتے ،ابو جہل کے گھر پناہ لینے والے کو معاف نہ کرتے
گھر کے دروازے بند کرنے والوں کو معاف نہ کرتےتورحمت عالم کے لقب کیسے پاتے ۔
بس آغاز کر دیں اورملک کو مذہبی منافقت سے صاف کر دیں تاکہ دہشت گرد اپنی موت مر جائے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"