Monday, 22 February 2016

                                                             
                 یہ بچے ہیں یا افلاطون ؟

 گھر پہنچا تو ابھی گھر میں قدم بھی نہیں رکھا تھا بہت زور زور سے آوازیں آ رہی تھیں! یا اللہ خیر کیا ہوگیا؟

 یہ ہمارے گھر میں کون گھس گیا ہم تو صرف چار افراد رہتے ہیں ان میں سے ایک تو ابھی دروازے پر ہی

 کھڑا ہے بیٹا بھی ابی نہیں آیا بس اماں ، بیٹی ہیں گھر میں پھر یہ شور کیسا کیا کوئی گھر میں گھس گیا ؟

 مگر یہ تو بچوں کی آوازیں ہیں کون آ گیا آج اتنا شور کیسے کیا سسرال سے کوئی آگیا جو اتنا شور ہے ۔
    
 ہاتھ توڑ دوں گا۔آنکھیں نکال دوں گا۔ آپی یہ کیمونسٹ ہوگیا ہے ، لا دین ، دھریہ، تم تو دائرہ اسلام سے

 خارج ہو گئے ۔تمھارے ہاں کا کھانا بھی حرام ہے آج سے مجھ پر،تم لگتا ہے انڈین ایجنٹ ہو اب ہمت جواب

 دے چکی تھی دروازہ کھٹکھٹایا کھولو! کون میں ہو اچھا پپا آئی بیٹی کی آواز سنائی دی تو سکون ملا ۔

 بیٹا کون آیا ہے اتنا شور پپا کوئی نہیں آپکے بھانجے آئے ہوئے ہیں ۔ ماموں سلام ! و علیکم السلام ۔

 یہ شور کیا ہو رہا تھا شور کیوں ہو رہا تھا ! ماموں جان یہ آپکا چہیتیا بھانجا لڑ رہا تھا مجھ سے کیوں؟

 آپ ہی پوچھ لیں اچھا ابھی آتا ہوں ۔ 

 ہاں بھئی یہ کون مفتی فتوہ دے رہا تھا ! ماموں جان یہ دیکھیں آپکا بھانجہ کیمونسٹ ہو گیا ہے ۔

 کیوں بھئی یہ کیا سن رہا ہوں ! ماموں جان آپ بتائیں کیا پڑوسی غیر مسلم ہو تو اسکے گھر کا پانی نہیں

 پی سکتے۔ کیوں کون کہ ریا ہے یہ آپکے بھانجے کہ رہے ہیں پڑوس میں وہ انکل مقصود بیمار ہو گئے

 تھے انکو لیکر ہسپتال کیا تھا واپسی پر انکل جون بھی ساتھ آ گئے اور طبیعت کی خرابی کا سن کر آفس

 سے انکے دوست رام لال اور آنٹی Pretty بھی ساتھ آگئی ۔ آنٹی مریم گھر پر نہیں تھی انکو فون کر دیا

 کہ انکل مقصود کی طبیعت خراب ہو گئی ہے وہ بھی آ رہی ہیں ۔

 انکل مقصود آتے ہوئے فروٹ لائے تھے اور وہ میں نے بھی کھا لیئے،بھیا کہ رہے ہیں وہ قادیانی ہیں 

 کیون بیٹا بھیا ٹھیک کہ رہے ہیں کیا ،جی ماموں جان تو اس میں کیا برائی ہے وہ پڑوسی ہیں ۔ 

 ماموں جان وہ قادیانی ہیں غیر مسلم ،مرتد ۔جہنمی ہیں اور دیکھیں وہ جون انکل،پرہٹی آنٹی اور رام لال انکل

 بھی ساتھ تھے ۔ انکا تو اسلام خطرہ میں پڑ گیا ان سے کہیں دوبارہ کلمہ پڑھیں اور تجدید کریں ورنہ میں

 اب نہ انکے گھر جاؤں گا نہ کھانہ کھاؤں گا۔ ماموں جان مین دیکھ رہا ہوں یہ اسلام سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

 اوہ تو یہ مفتی صاحب آپ تھے ماشااللہ ۔ اچھا کیا کرنا چاہیے تھا ان کو طبیعت خراب ہونے دیتے ان کی مرنے       

 دیتے ۔ فون کر دیتے کسی قادیانی کو وہ خود لے جاتے ۔ 

 بیٹا آپ کون ہیں، مامون جان یہ کیا بات ہوئی الحمداللہ مسلمان ہوں ، اللہ کو مانتا ہوں نماز پڑھتا ہوں اور ہاں

 بھیا نماز بھی نہی پڑھتے ہیں ، پچھلے سال روزہ بھی نہیں رکھے تھے جبھی کہ ریا ہوں یہ ملحد ہو گئے ہیں ۔

 نماز کیوں نہٰیں پڑھتے بھئی اور روزے کیوں نہیں رکھے تھے کیا کہ رہا ہے بھائی غلط بات ہے فرض ہیں ۔

 ماموں جان جو حضور اکرم کو آخری نبی نہیں مانتے وہ کافر ہیں ناں مٰیری تو جان قربان ہے اپنے نبی پر !

 اک کام کریں وہ سامنے قرآن پاک رکھا ہے لانا ذرا، اچھا ماموں جان ذراوضو کر لوں لاتا ہوں ،ٹھیک ہے ۔

 یہ لیں ماموں جان ! آپ بھی بیٹھیں ، یہ پڑھیں ذرا قرآن کیا کہ رہا ہے ۔ جی ماموں جان ۔ اے نبی تم ان کے

 جھوٹے خداؤں کو بھی جھو ٹا نہ کہوں مبادن یہ تمھارے سچے خراؤں کو جھوٹا نہ کہنے لگیں ۔ 

 یہ پڑھیں اللہ کیا کہ رہا ہے ،سب انسان برابر ہیں ،کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں تم میں وہ اعلٰی 

 وہ ہے جو تقوہ میں اعلٰی ہے ۔

 اچھا یہ بتاؤ پڑوسی کے کیا حقوق  ہیں اور بنی پر جو عورت کو کوڑا پھینکتی تھی اور کوڑا نہیں پڑا تو

 آنحصرت نہ کیا کیا تھا عیادت کو گئے تھے اوراسی عمل کی وجہ سے وہ ایمان لائی تھی اور فتح مکہ کے وقت 

 کیا کہا یاد ہے جی مامون جان آپ نے فرمایا" جو ابو جہل کے گھر پناہ لے معاف ،کعبہ کے غلاف کے پیچھے

 پناہ لے معاف ،گھر میں پناہ لے معاف ،خبردار بچوں ، بوڑھوں ،بیماروں پر ہاتھ نہ اٹھانا، میں نے ہندہ کو 

 معاف کیا کیا ۔ کیوں ہندہ نے کیا کیا تھا بتاؤ ماموں جان آپکے چچا حضرت حمزہ کا کلیجہ چبا ڈالا تھا ۔

 اسلام میں پڑوسیوں کے مطالق کیا حکم ہے،ماموں جان پڑوسی کے حقوق تو اتنے تھے کہ صحابہ یہ کہنے

 لگے تھے کہیں یہ جائداد میں حصہ دار نہ بن جائیں ۔ بیٹا اب خود پڑھ لیا کیا ہے اسلام اور اک بات بتاؤ اللہ 

 نے خلیفہ کس کو بنایا یہ تو بچے بچے کو معلوم ہے انسان کو کیوں مسلمان کو کیوں نہیں بنایا بتاؤ گے ۔

 اچھا یہ بتاؤ کفار کہاں آتے تھے مسجد نبوی میں کیوں مسجد میں کافر یہ کیسے ماموں جان حضور وہیں

 ہوتے تھے اور کفار مسلمانوں کو دیکھتے تے کیسے رہتے ہیں یہ جی ہاں یہی صحیح ہے ،

 جب سے مسجد کے دروازے مولوں نے بند کر دیے تو یہ نتیجہ آ رہا ہے جو آپ کہ رہے ہیں ۔

 اچھا یہ بتاؤ صلح حدیبیہ میں کیا ہوا تھا ۔ ماموں جان  معاہدہ طے پانے جا رہا تھا کفار نہ کہا 

 محمد الرسول اللہ کاٹو لکھو محمد بن عبداللہ پھر صحابہ نہ مانے تو آپ نے اپنے ہاتھ سے کاٹ کر

 لکھا محمد بن عبداللہ ۔مسلمان  اس سال حج کیے بغیر وابس جایئں گے اور آئیدہ حج پر بغیر ہتھیار کے آئیں 

 گے ، مکہ سے مدینہ جانے والے کو مسلمان واپس کریں گے لیکن اگر کوئی مسلمان مدینے سے آیا تو اس کو

 واپس نہیں کیا جائے گا، دشمنوں سے محبت سے پیش آنے کا اسلام کہتا ہے اسلام تو ہے ہی سچا دین ۔

 اچھا اگر قادیانی کافر ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ مسلمان ہو جائے تو کیا کرنا ہوگا 

ماموں جان اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا تو بیٹا یہی تو تمھارے بھیا نے کیا تھا اور آپ جو مسلمان کہ

 رہے ہیں اپنے آپ کو کیا آپکا یہ عمل صحیح ہے اسلام کے مطابق ہے! ماموں جان آپ بھی ان کی  طرفداری

 کر رہیے ہیں میں جا رہا ہوں اب نہیں آؤں گا ۔ کوئی میرے نبی کو آخری نبی نہ مانے میں اسکی  گردن اڑا

 دوں گا ۔نعرہ تکبیر اللہ اکبر ۔ اسلام زندہ باد ، میرے نبی پر میری جان بھی قربان ! بیٹا سنوں تو نہیں مجھے 

 نہیں سنی کوئی بات میں جا رہا ہوں اور ماموں میری اسلام کے دشمنوں سے کھلی جنگ ہے اب آپ کا نام 

 بھی اسلام دشمنوں میں شامل کر لیا ہے آپ بھی واجب القتل ہیں ! سنو تو نہیں اب کچھ نہیں سننا جا رہا ہوں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"