محترم راحیل شریف صاحب!جھپٹ پڑیں شاہین کی طرح دہشت گردوں پر!
نظر پڑی اور ٹھر گئی؟یہ کیا؟یہ کون کہ ریا ہے؟کیا کہ رہا ہے اور سب سے بڑھ کر کس سے کہ رہا ہے؟
یہ تو پاک فوج کے جوان ہیں اور سپہ سالار مخاطب ہے ملک کے رکھوالوں سے۔
دہشت گرد سہولت کار ہم میں ہی موجود ہیں لب و لباب یہی تھا گفتگو کا؟
محترم راحیل شریف صاحب فخر ہے آپ پر شہید آپکے گھرمیں ہیں ؟
آپ جانتے ہیں،گزرے ہیں ان راہوں سے اور آپکو اور قوم کو فخر ہے،جبھی نظریں آپ پر ہیں؟
پاکستانی فوج کے سپہ سالار محترم راحیل شریف نے مرض کو پہچان لیا ہے؟
قوم نے ہی نہیں اب تو تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں نے اور قومی اسمبلی
نے اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود آپکو ہعنی افواج پاکستان کے سالار کو اختیار دے دیا ہے بڑھیں آگے
مرض پہچان لیا آپ نے؟صحییح کہا آپ نے دشمن ہمارے اندر ہے باہر نہیں۔
آپ کے پاس عوام کی تائید،سر پر چمکتا کیپ، کاندہوں پر جگمگاتے اسٹار،ہاتھ میں اسٹک،چمکتی گن اور آگے
لگی سنگین اس سے اندر کے دشمن کا پیٹ چیر دیں ،پیر میں پاش سے چمکتے جوتے جس سے دشمن کو
ٹھوکروں سے لہولہان کیا جاسکتا ہے صحیح وقت پر آپ نے صحیح جگہ پر ہاتھ رکھا ہے۔
آپ کا احسان عظیم ہوگا،سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے،طاقت اور ہتھیار اور سب سے بڑھ کر عوام کا پیار۔
یہ میرا ملک ہے اور آپ اسکی حفاظت کرنے والے مسائل پتا ہیں آپکو۔
ُ پا کستان کے عوام نے نیشنل ایکشن پلان کی اجازت دے دی ہے اسپر عمل کون کروائے گا۔آپ؟
برطانیہ،ترکی،امریکہ،افغانستان،سعودی عرب،ایران و دیگر ممالک کے سیاسدانوں،بیورو کریٹس،حکمرانوں سے ملکر پاکستان کا نام بلند کیا ہے اور سعودی عرب اور ایران کے مسئلہ کو حل کر کے پاکستان کو بچا لیا۔
آج پورا ملک افراتفری کا شکار ہے۔ سندھ،کراچی،پنجاب،بلوچستان، پختون خواہ ہر صوبہ کے عوام پریشان۔
جھپٹیے شاہین کی طرح، پلٹ کے جھپٹیےاور تاریخ میں نام رقم کرا دیں۔
ابتدا کراچی سے کریں، ادارے کرپٹ نہیں کچھ لوگ ہیں جو ہر جگہ ہوتے ہیں، سب کی سنیے
ماروائے عدالت قیل کی شکایت ہو سنیے سچ ہے یا جھوٹ،سچ ہو تو تحقیقات کروا لیں،دودھ الگ پانی الگ ہو جاے گا
جو جھوٹا ہو سزا سچا ہو تو آزاد کر دیں،دہشت گرد کوئی ہو مت چھوڑیں مگر نہ ہو تو اسکا مداوا کریں۔
شہری سندھی،دیہی سندھی میں فاصلے بڑھائے جا رہے ہیں روک لیں کہیں دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو جائے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے اگر ایڈمینسٹریشن کے لیے صوبے ضروری ہیں تو بنوا دیں۔
پاکستان کی سیاسی جماعتیںPML.PPP اپنے دور میں اسکی قرارداد لا چکے ہیں عمل آپ کروا دایں۔
آپریشن پورے ملک میں کروایں پنجاب میں بھی رینجرز کے ذریعے دہشت کردون کو کچل دیں صرف ایک
شہر یا صوبہ میں دہشت گرد نہیں پورے ملک میں ہیں ہیں۔۔
بلوچ عوام کی سنیے اور ان کے حقوق دلا دیں پھر اگر کوئی نہ مانے تو ڈنڈا ہاتھ میں لے لیں،قوم ساتھ ہے۔
پختون خواہ کے عوام کو حق دلوا دیں،سنیے اور مسائل حل کر دیں کر سکتے ہیں تو صرف آپ؟
ایسا گلدستہ بنائیں جم میں تمام پاکستانی قومیتوں کے پھول سجا دیں دیکھیں کیسی فضاء میں خوشبو پھیلے گی۔
1۔ ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے بل اسمبلی میں موجود ہے پاس آپ کروا سکتے ہیں
اسمبلی کا اجلاس بلوائیں پاس کروا دیں یہ آپ کروا سکتے ہیں عوام کی نظریں آپ پر ہیں۔
2۔ ۔زرعی زمین پر ٹیکس نہیں دیا جاتا پاس کروا دیں قانون اور کوئی عمل نہیں کرتا تو زمین ضبط
کر کے حکومت اپنی تحویل میں لے لے۔
3۔ وڈیرے ،جاگیرداروں،سرمایہ داروں ،خانوں سے عوام کی جان چھڑوا دیں۔
4۔ موروثی سیست کے خاتمہ کا بل پاس کر وا دیں یہ کوئی اور نہیں کروا سکتا۔
5۔ حکمرانوں کے پاس پہلے کتنی دولت تھی اب کتنی ہے کہاں سے آئی،کیسے آئی؟
6۔ لوٹی ہوئی دولت ان سے لیکر ملک کے خزانہ میں جمع کر کے ملک کا قرضہ اتار دیں۔
7۔ کون کتنا ٹیکس دیتا ہے وزیر،امراء،صنعت کار،جاگیردار،سرمایہ دار، وڈیرہ،خان ٹیکس کیوں نہیں دیتا؟
8۔ ارکان اسمبلی کے اثاثہ جات کتنے تھے کتنے ہو گئے کیسے اس سوال کا جواب لیں ان سے؟
9۔ غریب کو کون کون سی سہولیات حاصل ہیں معلوم ہے آپکو سب کو برابر ملنا چاہے،امیر کو علاج
تعلیم،ٹرانسپورٹ،رہائش اور غریب کو کچھ نہیں اسکا علاج کریں؟
10۔ Mehran Base,,GHQ.KMRA اور دیگر جگہ پر میرے بہادرفوجیوں کو کس نے شہید کیا؟
اندر کون غدار کے سامنے آنا چائیے کب تک میرے جوان شہید ہوتے رہیں گے اور غدار بچتے رہیں گے؟
11۔ اسماعیلی ،مساجد،امام بارگاہ،مندر،مسجد،کردواروں پر کب تک پہرہ لگتا رہے گا؟
12۔ مذہبی دہشت گردوں کو نیست ونا بود کرنا ہوگا یہ مسلمان نہیں دشمن کے کارندے ہیں؟
13۔ عوام کو سستی اشیاء ،روٹی،تعلیم، رہائش، صحت،ٹرانسپوٹ کا قانون پاس کروا دایں؟
14۔ قانون پاس کروائیں سب برابر ہونگے امیر ۔غریب کے لئیے اکی قانون ہوگا؟
15۔ ہر شہر ،قصبہ،ٹاؤن میں وہاں کے نمائندوں کو اختیار دلوا داٰیں؟
عوام کو یقین ہے اعتماد ہے آپ پر 10 ماہ کا عرصہ بہت ہوتا ہے۔
یہاں کی اسمبلی اپنی تنخواہ،مرعات کا بل 2 منٹ میں کر دیتے ہیں۔
ملک میں آپ یہ کروا دایں پھر دیکھیں آپ یہ چمن کیسا نکھرتا ہے۔
خوشبو چار سو کیسی بھیلتی ہے آپ خود دیکھیں گے۔انشا اللہ۔
عوام آپ کے ساتھ ہٰیں ،فوج آپکے ساتھ ہے،اختیار آپکے ہاتھ میں ہے۔
جاتے جاتے پاکستان کو مذہبی،سیاسی،بیوروکریٹس اور ہر اداروں سے،عدلیہ ،تمام ریاستی ادرواں سے
ان مٹھی بھر افراد کا خاتمہ کر دیں۔ادارے سارے صحیح ہیں صرف چند افراد غلط ہیں۔
ان سے چھٹکارا دلوا دایں سب ٹھیک ہو جائے گا،اٹھائیے ڈنڈا اور انصاف کے ساتھ شروع ہو جائیں۔
جب عوام ساتھ ہیں ہاتھ میں ہتاھ ہیں اور سب چاہتے ہیں امن تو پھرپاکستان کو دہشت گردوں سے صاف کر دیں سب آپکے ساتھ شانہ بشانہ چل رہے ہونگے اور آپ فخر سے کہ سکیں گے میں نے وعدہ پورا کر دیا۔
اللہ آپکا حامی و ناصر ہوگا۔امین
پاکستان زندہ باد۔ امن پائندہ باد

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"