بریکننگ نیوز

   بریکننگ نیوز

          پاکستان کے وزیر اعظم کے ارشادات افواج پاکستان کے بارے میں ؟
                   
  ٹی -وی دیکھ رہ تھا شور بپا تھا غدار،قاتل۔ بھتہ لیتے ہیں افواج پاکستان کے خلاف ہیں وطن دشمن

  ہے ایم-کیو -ایم کسی کو افواج پاکستان کے خلاف بیان کی اجازت نہیں دی جا سکتی آئین کہتا ہے ۔

 افواج پاکستان کے خلاف کچھ کہنا ملک سے غداری ہے الطاف حسین وطن دشمی ہے ۔

 تمام افراد پی - ٹی-آئی سے لیکر جماعت اسلامی ،پی -ایم -ایل ۔نون ،پی-پی-پی سب کےسب

 با آواز بلند ہم نوا تھے  واقعی پاکستان کی افواج کا خلاف کہنا جرم ہے ۔

 اوہ یہ کیا ARY ہے یہ تو اور یہ تو نواز شریف ہیں نہیں نہیں کوئی اور ہے ؟

 واش روم گیا آنکھوں پر پانی ڈالا شاید آنکھیں خراب ہو گئی ہیں کل ڈاکٹر کو دیکھاؤں گا ۔

 بیگم کو آواز دی ذرا دیکھو یہ کون ہے خیریت ہے آپکی طبیعت خراب ہو رہی ہے کیا جو نظر نہیں آرایا ہے ۔

 چلیں ڈاکٹر کے کیوں کیا ہوا لگتا ہے آپکی آنکھوں میں موتیا ہو گیا ہے جبھی نظر نہیں آ رہا آپکو ؟

 نہیں ایسی بات نہیں ہے پھر کیون کہ رہے ہٰن یہ کون ہے ارے یہ ہمارے ملک پاکستان کے

 وزیر اعظم ہیں اور یہ اے -آر-وائی ہے کیا ہو گیا ہے آپکو واقعی ہاں اچھی طرح دیکھو

 میری آنکھیں خراب نہیں ہیں

 ابھی تو آپریشن ہوا  ہے میری آنکھوں کا۔ ہاں صحیح کہ رہی ہو  دیکھو کیا میرے کان خراب ہو گئے ہیں ۔

 کیوں کیا ہوا یہ کیا کہ رہے ہیں ارے یہ مودی تو نہیں ہٰے کہیں ،لگتا ہے آپ کے دماغ پر بھی اثر ہوا ہے ۔

 بیکم نے بچے کو آواز دی بیٹا فورأ اپنے ابو کو ڈاکٹر کے لے جاؤ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ۔

 کیا ہوا ابو کو ارے یہ نواز شریف کو نہیں پہچان رہے ہیں اپنے پاکستان کے وزیر اعظم کو یہ تیسری

 دفعہ وزیر اعظم بنے ہیں ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ پوچھ رہے ہیں یہ کون ہے؟

 کہ ریے ہیں یہ انڈیا کے وزیراعظم ہیں کیا-

اہوا آپ فورا چلیں ڈاکٹر کے ارے نہٰیں دیکھو یہ کیا کہ رہے ہیں سنو !

 ارے ابو یہ کیا کہ رہے ہٰیں یہ تو افواج پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں جبھی تو میں تمھاری

 ماں سے کہ رہا تھا یہ کہ رہی ہیں ڈاکٹر کے لے جاؤ ۔ امی ابو ٹھیک ہیں واقعی ابو ٹھیک کہ رہے ہیں

 ابو یہ نواز شریف ہی ہیں مگر بیٹا یہ دیکھوکیا کہ رہے ہیں اور وہ بھی ٹی۔وی چینل اے -آر-ؤائی پر

 آو بیگم تم بھی دیکھو سنو - یہ تو انٹرویو دے رہے ہیں وہ بھی اپنی فوج کے خلاف ؟

 اوہ یہ تو ڈاکٹرشاہد مسعود اینکر ہیں  حب الوطنی کہاں گئی آرام سا سن رہے ہیں ؟

  یہ شاہر مسعود انکی حب الوطنی کے دعوے ؟

 اچھا سنے تو دو کیا کہ رہے ہیں ہمارے وزیر اعظم پاکستان ارشادات تو سنے دو چپ ہو جاؤ سب ۔

 آیین بنتا ہے پھر ٹوٹ جاتا ہے پھر آئین ٹوٹا ہے پھر اسکے بعد ملک ٹوٹا ہے ؟

 جو ملک کو توڑنے والے ہیں جو پاکستان کےآیئن کو ٹوڑنے والے ہیں جو پارلیمنٹ کو ٹوڑنے والے ہیں ؟

 جو آج عدلیہ کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں جو پاکستان کے اداروں کو توڑ رہے ہیں ؟

 جو پاکستان کی جڑوں کو کاٹ رہے ہیں  میں ان سے بات کر لوں، ان سے ڈیل کر لوں ؟

 ان سے میں سودے بازی کروں نہیں؟

 کہ جب مشرقی پاکستان ٹوٹا تو کون پاکستان کا حکمران تھا فوجی ٹولہ ۔ اس نے پاکستان توڑا ؟

 کیا کسی نےآج تک قوم سے معافی مانگی ۔ کیا کسی نے کہا کہ جناب ہم قوم سے شرمندہ ہیں ؟

 کسی نے کہا کہ جناب ہم نے مشرق پاکستان کے عوام کا مینڈڈ تسلیم نہیں کیا ہے ؟

 اور اپنی من مرضی کی ہے اور ملک توڑدیا ہے اور ملک توڑنے والے دیکھیں آپ ؟

 ستم ظریفی یہ ہے کہ ملک توڑنے والے فوجی جرنیل ان کی  لاشوں کو پاکستان کے

جھنڈوں میں لپیٹ کر انکو دفنایا گیا ہے ؟

 یہ کوئی پاکستان کے ٹھیکیدار ہیں ، یہ ہر معاملہ میں کود پڑتے ہی ؟

ان کا کیا کام ہے؟ یہ اپنےڈومین میں کیوں نہیں رہتے، یہ اپنے دائرے میں کیوں نہیں رہتے ؟

 جو آئین نے بتایا ہے اس دائرے میں آپ رہیں یہ کیوں حکومتی ادارواں کے اندر جو ہیں نہ آ

 کر قدم رکھتے ہیں ، کیوں وزیراعظم کو حکومتوں  کو چلنے نہیں دیتے،

 کیوں کارگل کا اک شوشہ چھوڑتے ہیں،کیوں پاکستان کے اک ایٹمی جس نےاک ایٹمی پروگرام

 کی بنیاد رکھی اسکو پھانسی کے تختے پر لٹکایا ، جس نے ایٹمی دھماکے کیے، پاکستان کو

 ایٹمی قوت بنایا اسکو ملک بدر کر دیا ، اسکے خلاف اسکو گرفتار کیا اسکو ہتھکڑیاں لگائیں؟

 اسکو کال کوٹھریوں میں بھیج دیا ؟ دیکیے آپ یہ بھی کہیں کہ جناب میری بہت سارے جنرلوں

 سے نہیں بنتی تھی، میری کیوں نہیں بنتی تھی ، میری کیوں نہیں بنتی تھی کیوں کہ میں

 کسی فوجی چیف آف آرمی اسٹاف کو سپر پرائم منسٹر بننے کا رول قبول نہیں کر سکتا کہ وہ

 اپنے آپکو پاکستان کا سپر پرائم منسٹر سمجھے ۔

 نہیں یہ کسے دشمن ملک نے کیا ہے ؟ سازش تیار کی گئی ہے پاکستان کے خلاف ؟

 نہیں ابو یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں اور یہ ڈاکٹر شاہر مسعود ہیں اور ان سے بڑا محب وطن کوئی

 نہیں ہو سکتا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ان کے دل میں وطن پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے

 اچھا تو پھر تو قانون سب کے لیے برابر ہے پھر تو پارلیمنٹ،سینٹ، سپریم کورٹ اور افواج پاکستان

 کو اب ان کی تقریر اور انٹرویو پر پابندی لگانا پڑے گی اور ہاں اب توانکی تصویر بھی نہیں

 دکھائی نہیں جا سکتی، اب کیا ہوگا ؟

غیر ممالک کے سربراہان سے ملیں گےکیسے پتہ چلے گا نواز شریف کون ہیں

 ارے اب تو یہ نہ بول سکتے ہیں اور نہ تصویر ٹی-وی پر دکھائی دی جا سکتی ہے،ا

 اسکا مطلب ہے نہ بولنے کے قابل بھی نہیں رہےدو کوڑی کی اوقات ہو گئی ان کی ؟

 اسی لیے بزرگ کہتے ہیں دوسروں ت کے لیے گڑھا مت کھودو کہیں ایسا نہ ہو خود اس میں گر پڑو؟

 توبہ توبہ اب کیا منہ دکھائیں گے ۔ اب تو گھر والوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے

 اور اب تو بیگم بھی منہ پھیر لیں گی قوم کے سامنے کس منہ سےجائیں گے ؟

 مگر یہ تو با ضمیر لوگ کرتے ہیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے ۔

 آدمی ڈھیٹ ہونا چائیے ،عزت آنی جانی شہ ہے ؟


نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر
نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر۔کیا یہ نفرت انگیز تقریر نہیں؟
Posted by Faisal Mahmood on Tuesday, February 23, 2016


منور حسن کی فوج کے خلاف توہین آمیز تقریر
منور حسن کی فوج کے خلاف توہین آمیز تقریر سنیں۔کیا کبھی کسی عدالت نے اس پر پابندی لگائی؟
Posted by Faisal Mahmood on Tuesday, February 23, 2016

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"