تاریخ پہ تاریخ ! جھوٹ پہ جھوٹ؟
قسط اول 7 فروری 2016 بروز اتوار
آئیے دیکھتے ہیں کیا ایسا ہی ہے یا مورخ جھوٹ بول رہا ہے، بھلا تاریخ پر تاریخ کیسے؟
1۔ قائد اعظم نے فرمایا ملک میں تمام لوگوں کو آزادی ہوگی،تمام افراد برابر ہونگے۔
اقلییتی افراد کو انکےمذہب کے مطابق عبادت کی آزادای ہوگی،سب برابر ہونگے۔ تاریخ لکھی گئی۔
جھوٹ پہ جھوٹ پاکستان میں سب برابر ہونگے امیر غریب میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔
2۔ تاریخ لکھی گئی قائد اعظم جب کراچی ائر پورٹ اترے تو جو ایمبولیس بھیجی گئی وہ خراب ہوگئی۔
جھوٹ پہ جھوٹ قائد اعظم سے ہمیں بہت محبت ہے جبھی ایسی ایمبولینس بھیجی گئی ۔
3۔ تاریخ لکھی گئی خان لیاقت علی خاں قائد ملت ہیں اور قائد اعظم کے دست راست ہیں۔
پاکستان بننے کے بعد پہلے پاکستان کے وزیر اعظم بننے اور راولپنڈی میں لیاقت باغ
میں انکو شہید کروادیا گیا اور ملک سے محبت کرنے والے مفاد پرستوں نے راہ سے ہٹا دیا۔
پہلا شہید پاکستان جو نواب تھا لیکن شہید ہوا تو پھٹا ہوا بنیان اورقرآن پاک جیب سے ملا۔
جب سے آج تک کسی کسی وزیر اعظم یا صدر یا سیاسی لیڈر کی ایسی کوئی مثال ہے تو سامنے لاؤ۔
قائد اعظم،علامہ اقبال کی وفات،پیدائش پرپاکستان میں عام تعطیل اور شہید پاکستان کی نہ پیدائش پر
نہ وفات پر عام تعطیل، نہ مزار کر گارڈ آف آنر دیا جاتا ہے۔ نہ سلامی توپوں کی۔ارے ہاں یاد آیا وہ
فرزند زمین نہیں تھے ہندوستانی تھے،اقلیتی صوبہ سے تعلق رکھتے تھے،بھلا کیسے چھٹی دیں۔
65 سالوں سے آج تک کسی محب وطن کو خیال نہیں آیا کیا وہ بھی پاکستانی تھےقومی ہیرو تھے
قائد کے دست راست تھے۔ چلو 65 سال میں کسی کو یاد نہ آیا 2016 سے اسکی ابتدا کر دیں ۔
جھوٹ پہ جھوٹ:لیاقت علی خاں کے قاتل کو عوام نے اس لئے جان سے مار دیا کے وہ جذباتی ہو گئے تھے
کیا کبھی اس کی ٹھقیقات بھی کی جا سکتی ہے کہ قاتل کو کسی کے کہنے پر قتل کوا دیا گیا تھا تاکہ سازش
بے نقاب نہ ہو جائے اور آسصاصلی چہرہے سامنے نہ آ جایئں اور عوام کو حقیقت سے بے خبررکھا جائے۔
4۔ تاریخ کہتی ہے پاکستان انڈیا میں بسنے والےتمام مسلمانوں کے لیے بنایا گیا تھا،
تاریخ پر تاریخ لکھی اور ریاست پاکستان کی جانب سے 1954 میں کہا گیا، انڈیا میں
رہ جانے والے اب انڈیا کو اپنا وطن سمجھیں یعنی اب ان کے لیے پاکستان میں جگہ نہیں؟
جھوٹ پہ جھوٹ پاکستان سب مسلمانوں کے لئے بنا تھا۔
5 ۔ تاریخ لکھی گئی 1947 میں بنے والے ملک کا دستور کے بغیر 1954 تک چلتا رہا یعنی دستور 7 سال بعد بنا
جھوٹ پہ جھوٹ: ملک کے تمام قوانین اسلامی ہونگے اور آج 7 فروری 2016 تک جھوٹ ہی جھوٹ ؟

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"