اک بچی نے مجھے چکرا دیا؟
آج گھر سے نکلا بچوں کو پڑھانے کے لئے بچی بہلی کلاس کی کہنے لگی سر ٹائم ٹیبل مل گیا ہے۔ مطالعہ پاکستان کا پہلا پیپر ہے میں نے کہا بیٹا بتاؤ اسکو اردو میں کیا کہتے ہیں کہنے لگی نہیں پتا۔ میں نے بتایا مطالعہ پاکستان کہتے ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ اس میں 4 صوبے ہیں۔ پنجاب،سندھ،خیبر پختونخواہ،بلوچستان۔
پنجاب میں پنجانی بولی جاتی ہے،سندھ میں سندی،پختونخواہ میں پشتو،بلوچستان میں بلوچی ہم سب پاکستانی ہیں۔
بچی نہ پوچھا سر اور اردو یہ کہاں بولی جاتی ہے سوال کیا تھا بم کا دھماکہ سوچا کیا جواب دوں،کچھ بلے ہی نہیں تھا جواب دینے کے کیلئے سر چکرا گیا یا اللہ اس بچی نے کیا سوال کر دیا کیا جواب دوں،میں نے ڈانٹ کر کہا اپ کو یہ کس نے سیکھایا کہینے لگی سر کسی نے نہیں اپ ہی بتا رہے تھے 4 صوبے ہیں،4 زبانیں ہیں تو سر آپ بتائیں اردو کہاں بولی جاتی ہے ہم پاکستانی ہیں میں نے ڈانٹتے ہوئے کہا۔ لگتا تھا آج بچی نے استاد کو شاگرد بنانے کا سوچا تھا۔ میں نے صوبے کے لباس کے بارے میں بتایا پنجاب میں شلوار قمیض اور پگڑی،سندھ میں شلوار قمیض اور اجرک،بلوچی بھی شلوار قمیض اور سر پر پگڑی اور پختون بھی تو سر ہمارے ابو تو کرتا،پاجامہاور کھسے پنہتے ہیں یہ کون پہنتا ہے اور آپ نے بتایا نہیں اردو کہاں بولی جاتی ہے کیا جواب دوں سمجھ میں نہیں آ رہا تھا بچی کو کیا کہوں کیا جواب دوں ۔ بچی نے اک اور سوال کر ڈالا سر آنٹی کہ رہیں تھی تم مہاجر ہو۔ سریہ کیا ہوتا ہے سر۔ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو تھا چپ ہو گیا کیا جواب دیتا لا جواب کر دیا پہلی کلاس کی بچی نے ایسا تو کبھی نہ ہوا تھا۔
سر کیا ہم پاکستانی نہیں ،ہم مہاجر ہیں کیا سر بتائیں نہ ۔اردوکہاں بولی جاتی ہے اور کرتا،پاجامہ،کھسہ کیا ہم پاکستانی نہیں‌ ہیں نہ ہمارا صوبہ ہے نہ اردو کہیں بولی جاتی ہے نہ ہمارا لباس پاکستان کے کسی صوبہ میں پہنا جاتا ہے کیا ہمرا صوبہ نہیں ہونا چاہیے جہاں اردو بولی جائے،لباس ہمارا پہنا جائے یا اللہ رحم یہ بچے کیا سوچنے لگے اس بچی کی عمر دیکھو اور باتیں یہ دیکھنے کے لیے بچی کو یہ کس نے سیکھایا ہے میں نے بچی سے سوال کیا بیٹا یہ باتیں آپ کو کون سیکھاتا ہے بچی نے جھٹ سے جواب دیا سر کسی نے نہیں مطالعہ پاکستان نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیٹا آج میرے سر میں بہت درد ہو رہا ہے باقی کل پڑھیں گے یہ کہتا میں وہاں سے چل دیا

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"