" قائد تحریک محترم الطاف بھائی کے ساتھ گزرے کچھ لمحات"


ایک دن سوچا بھائی سے ملا جائے،رات کے کوئی 10 یا 11بجے ہونگے،بتایا بھئی سے ملنا چاہتا ہوں فورا پیغام آیا بھائی بلا رہے ہیں۔سلام کیا بھائی نے جواب دیا،بھائی سے پہلی ملاقات اکیلے میں۔یقین نہیں آرہا تھا،الطااف بھائی کے سامنے ہوں۔کچھ دیر بعد بھائی نے سگریٹ جلایا میری طرف دیکھا کہنے لگے مولانا سگریٹ پیتے ہو۔میں نے جھوٹ بولا نہیں بھائی فورا بھائی نے کہا جھوٹ نہیں بولتے ہیں میں حیران رہ گیا ۔بھائی کو کیسے پتہ میں سگریٹ پیتا ہوں پہلی ملا قات ہے۔سگریٹ نکالی کہنے لگےیہ لو پیو میں نے منع کیا کہنے لگے میں کہ رہا ہوں،۔۔۔ بھائی گفتگو کر رہے تھےیعنی فکری نشت ہو رہی تھی وقت کا پتا ہی نہیں چلا ۔ کونے کا کمرہ صبح ہو گئی چائے بنا کر بھائی نے پلائی، پراٹھا۔ پاکستان میںایسا بھی قائد ہوتا ہے سوچ رہاتھا،پھرعباسی شہید میں عیادت کے لیے گیا ۔سوال تم کیسے تم تو فلاں جگہ رہتے حیران  ہوا ۔بھائی سب جانتے ہیں ۔ مختلف جلسوں کی نظامت کے دوران بھائی کی صحبت ملتی رہی۔بھائی کو ہمارے علاقے میں آنا تھا گاڑی جو بھیجی تھی خراب ہو گئی۔بھائی کو بتلایا کہنے لگے میں ٹیکسی میں آرہا ہوں۔بھائی آئے 2 کمروں میں 1 میں خواتین دوسرے میں مرد تھے۔بھائی نے ہر ایک کو محبت کا درس دیا ۔بتایا تحریک دینے کا نام ہے یہاں سے فائدہ نہیں ہوتا آنے والے ساتھی ابھی سوچ لیں-دربدر،مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں۔ادب۔محبت کا درس۔دل میں جگہ کرنے کی ہدایات کی۔قائد تحریک نے ہمیشہ امن ،صبر۔استقامت کا درس دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا ہم آزاد ہیں؟

تاریخ کراچی

"غداری کے نہیں حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹیے"